وہ پولیس وردی میں ملبوس تھے، انہوں نے میرے منہ پر ٹیپ باندھی، بیڈ پر گرا دیا ۔۔۔ اور پھر

لاس اینجیلس: امریکہ کی معروف بے باک اداکارہ و ماڈل اورمشہور ریالٹی شو کی میزبان کم کردشیان نے کہا ہے کہ گذشتہ سال پیرس میں ان کے ساتھ ہونے والی ڈکیتی اور لوٹ مار کی واردات ایک وقت ایسا آیا تھا کہ انہیں لگا کہ کہ ڈاکو میرا ریپ کرنے کے بعد مجھے گولی مار کر ہلاک کر دیں گے ،واضح رہے کہ امریکی اداکارہ کم کردشیان اکتوبر 2016ء میں ’’پیرس فیشن ویک‘‘ میں حصہ لینے کے لئے فرانس گئیں تھیں جہاں ان کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی اور ڈاکوؤں نے امریکی اداکارہ سے کروڑوں روپے لوٹ لئے تھے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک ٹی وی شو میں اپنے ساتھ پیرس میں ہونے والی ڈکیتی کی خوفناک واردات کا تذکرہ کرتے ہوئے امریکی اداکارہ کم کردشیان کا کہنا تھا کہ میں 3اکتوبر2016ء کو پیرس میں اپنے اپارٹمنٹ میں اکیلی موجود تھی کہ پولیس وردیوں میں ملبوس نامعلوم نقاب پوش میرے کمرے میں اچانک گھس آئیاور آتے ساتھ ہی مجھ پر بندوقیں تان لیں،میں بندوقوں کو دیکھ رہی تھی اور انتہائی گھبرائی ہوئی تھی ،مجھے ایسا لگا کہ اب یہ نقاب پوش مسلح ڈاکو میرا ریپ کریں گے اور اس کے بعد مجھے گولی مار کر ہلاک کر دیں گے ،اسی دوران ایک ڈاکو نے مجھے بیڈ پر اپنے ساتھ گرا لیا ،دوسرے ڈاکو نے بڑی پھرتی کے ساتھ میرے دونوں پاؤں کو دبوچ لیا ،میرے دماغ نے سوچا کہ اب وہ میرے ساتھ ریپ کرنے لگے ہیں لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔

انہوں نے میرے دونوں پاؤں کو ساتھ ملا کر ان پر بھی ٹیپ باندھ دی اور ایک ڈاکو میرے اوپر بندوق تان کر کھڑا ہو گیا ،اس وقت مجھے لگا کہ وہ مجھے گولی مار کر ہلاک کرنے لگے ہیں ،میں اس وقت دل ہی دل میں دعا کر رہی تھی کہ کورٹنی (کم کی بہن)مجھے مرا ہوا دیکھ کر بھی اپنی معمول کی خوشحال زندگی بسر کرے ۔کم کردشیان کا کہنا تھا کہ میرے منہ پر ٹیپ لگانے اور پاؤں باندھنے کے بعد ڈاکوؤں نے مجھے باتھ روم میں بند کر دیا اور میری لاکھوں ڈالرز مالیتی کی جیولری لوٹ کر فرار ہو گئے ،ڈکیتی کا یہ واقعہ اب بھی میرے پورے جسم میں سنسنی اور خوف پیدا کر دیتا ہے۔

یاد رہے کہ کم کردشیان سے لوٹے گئے زیورات میں اس کی شادی کی 20کیرٹ ہیرے کی وہ انگو ٹھی بھی شامل تھی جس کی قیمت 45لاکھ ڈالر یعنی پاکستانی 45کروڑ سے بھی زیادہ بنتی ہے ۔امریکی اداکارہ سے ڈکیتی کے جرم میں فرانس کی پولیس نے رواں سال جنوری میں 10افراد کو گرفتار کر لیا تھا جنہوں نے امریکی اداکارہ سے ڈکیتی کی واردات کا اعتراف کر لیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں

امریکی صدر نے سعودی عرب میں اضافی فوجی بھیجنے کی منظوری دے دی

امریکی صدر نے سعودی عرب میں اضافی فوجی بھیجنے کی منظوری دے دی

واشنگٹن: فوجی بھیجنے کا فیصلہ امریکی قومی سلامتی کے اعلیٰ سطح اجلاس میں کیا گیا، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے