عوام سے اپیل ہے عید گھروں میں سادگی سے منائیں

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ عوام عید گھر پر رہ کر منائیں

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ عید کا دن کرونا کے خلاف جنگ لڑنے والے میڈیکل عملےکے نام کرتا ہوں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سب سے اپیل ہے کہ عید کو سادگی سے منائیں، میں نے اس عید پر کپڑے نہیں سلوائے، اس موقع پر کیسے عید منا سکتا ہوں؟

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عید سادگی سے منانے کا اعلان کریں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ابھی قومی یکجہتی کا معاملہ ہے، وقت آنے پر نام بتاؤں گا کہ کرونا کی وبا میں کون جانوں سے کھیلتا رہا، بڑے بڑے نام شامل ہیں اور حقیقت بتانا اور لوگوں کو آگاہ کرنا ہم پر فرض ہے۔

مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کے دوران خدشہ ثاہر کیا کہ 14روز بعد کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھے گی۔

یہ بھی پڑھیں

گیس کی کمی کو جواز بنا کر کے الیکٹرک نے طویل لوڈشیڈنگ شروع کردی

گیس کی کمی کو جواز بنا کر کے الیکٹرک نے طویل لوڈشیڈنگ شروع کردی

کراچی: کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ کے دوران مضافاتی علاقوں میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے