گلگت بلتستان میں بجلی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لائے جا رہے ہیں، اکبر تابان

گلگت: صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے سینئر وزیر محمد اکبر تابان نے کہا ہے کہ جی بی میں بجلی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ گلگت میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں کہا کہ گلگت بلتستان حکومت کی کوششوں سے 2020ء تک بجلی نظام میں مزید 95 میگاواٹ بجلی شامل ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے جی بی میں پبلک ڈویلپمنٹ سیکٹر کے تحت 95 میگاواٹ بجلی منصوبوں کی منظوری دے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جی بی کی حکومت نے عوام کی محرومیوں کا آزالہ کرنے کیلئے تعلیم، صحت، جنگلات، سیاحت اور معدنیات کے شعبوں کیلئے خطیر رقم مختص کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقل قریب میں ان ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے گلگت بلتستان کے عوام کی تقدیر بدل جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

چترال ,اور گرد ونواح, میں زلزلے, کے, جھٹکے

چترال اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے

چترال: زلزلہ پیما مرکز کے مطابق چترال اور گرد و نواح میں پیر کی صبح …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے