آئی ٹی پارک کیلئے پاکستان کوریا بینک کے درمیان معاہدہ، 10 ارب روپے لاگت آئے گی

اسلام آباد: آئی ٹی پارک کیلئے پاکستان اور کوریا کے بینک کے درمیان معاہدہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں جاری تقریب میں کوریا اور پاکستان کے درمیان کراچی اور لاہور میں آئی ٹی پارکس کیلئے معاہدہ کیا گیا جس کیلئے کورین بینک معاہدے کے تحت پاکستان کو 10 ارب روپے قرض فراہم کرے گا۔ تقریب میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور وزیر مملکت برائے ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے شرکت کی۔ آئی ٹی پارک ملک کا پہلا جدید ترین پارک ہوگا جس میں 5 ہزار آئی ٹی ماہرین کے بیٹھنے کی جگہ میسر ہوگی۔ اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ کورین بینک سے معاہدے کے تحت ڈیجیٹل پاکستان کا وژن پورا کرنے میں مدد ملے گی، کوریا نے پہلے پاکستان میں موٹروے منصوبے میں مدد کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

غیر ضروری اقدام سے اربوں ڈالرکے منصوبوں پر عملدرآمد میں الجھاؤ پیدا ہو گا

غیر ضروری اقدام سے اربوں ڈالرکے منصوبوں پر عملدرآمد میں الجھاؤ پیدا ہو گا

اسلام آباد: پارلیمانی کمیٹی نے سی پیک اتھارٹی کے قیام کی حکومتی تجویزکی مخالف کرتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے