اسلام آباد: وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ٹرین مرکز کی سواری ہے، اسٹیشن کے باہر سندھ حکومت کو جو کرنا ہے کرے، ریلوے اسٹیشن کے اندر معاملات کی ریلوے پولیس ذمہ دار ہے، جو ایس او پی پر عمل نہیں کرتا اسے سندھ حکومت اسٹیشن سے باہر پکڑے
ٹرینیں چلانا وفاق کا فیصلہ ہے اس میں صوبوں کا عمل دخل نہیں، انشاء اللہ کل سے 30 ٹرینیں چلائیں گے، وزیر اعظم عمران خان نے ٹرینیں چلانے کا عندیہ دے دیا ہے، اللہ تعالیٰ نے ہاتھ پکڑا تو یکم جون سے تمام ٹرینیں چلا دیں گے، ٹرینوں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کرواؤں گا۔