اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ نے اداکار پر سنگین الزامات عائد

اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ نے اداکار پر سنگین الزامات عائد

نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ کے وکیل نے بتایا کہ نوازاں الدین کو ای میل اور واٹس ایپ کے ذریعے نوٹس بھیج دیا گیا ہے لیکن انہوں نے اب تک اس کا جواب نہیں دیا

وکیل کے مطابق ’یہ نوٹس 7 مئی کو عالیہ صدیقی کی جانب سے نوازالدین صدیقی کو بھیجا گیا، نوازالدین صدیقی نے اب تک اس پر کوئی جواب نہیں دیا اور خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، میرا خیال ہے وہ اس نوٹس کو نظرانداز کررہے ہیں، نوٹس میں عالیہ نے نوازالدین سے خلع مانگنے کے ساتھ خرچا دینے کا مطالبہ بھی کیا‘۔
وکیل نے مزید بتایا کہ ’میں اس نوٹس کی مزید تفصیلات شیئر نہیں کرنا چاہتا لیکن یہ ضرور کہوں گا کہ نوازالدین صدیقی کے خلاف سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں اور وہ ان کے اور ان کی فیملی کے لیے کافی حساس ہوسکتے ہیں‘۔
نوازالدین صدیقی اور عالیہ کی شادی کو 10 سال کا عرصہ ہوچکا ہے، ان کے دو بچے بھی ہیں۔
2017 میں یہ افواہیں سامنے آئیں تھی کہ ان دونوں کے تعلقات خراب ہورہے ہیں جبکہ ان کی طلاق بھی ہورہی ہے تاہم ونوں نے ہی ان خبروں کو بے بنیاد ٹھہرایا تھا۔
عالیہ صدیقی نےبتایا کہ ’مجھے نواز سے ایک نہیں بلکہ کئی مسائل ہیں اور وہ سب خاصے سنگین ہیں‘۔
عالیہ کے مطابق ان کے تعلقات شادی کے ایک سال بعد 2010 سے ہی خراب ہونا شروع ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

میڈونا نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم خود ہی لکھنے اور خود ہی اس کی ہدایات دینے کا اعلان

میڈونا نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم خود ہی لکھنے اور خود ہی اس کی ہدایات دینے کا اعلان

امریکا: بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق یونیورسل پکچرز نے میڈونا کی زندگی پر مبنی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے