ٹرمپ کئی ہفتوں سے ہائیڈرو اوکسی کلوروکوئن کے استعمال میں دلچسپسی کا اظہار

ٹرمپ کئی ہفتوں سے ہائیڈرو اوکسی کلوروکوئن کے استعمال میں دلچسپسی کا اظہار

امریکا: ٹرمپ نے اپنے کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آنے کی نشاندہی اور علامات ظاہر نہ ہونے کا بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اس دوا کو احتیاطی تدابیر کے طور پر تقریباً ڈیڑھ ہفتے سے استعمال کر رہے ہیں

ڈونلڈ ٹرمپ کئی ہفتوں سے ہائیڈرو اوکسی کلوروکوئن کے استعمال میں دلچسپسی کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ چند ڈاکٹروں کا ماننا ہے کہ یہ کورونا وائرس کے مریضوں پر اثر نہیں کرتی اور امریکی حکومت کے ریگولیٹرز نے خبردار کیا ہے کہ ’یہ استعمال کے لیے محفوظ ثابت نہیں ہوئی ہے‘۔
اسپیکر نینسی پیلوسی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے دوا لینا ’اچھا خیال نہیں‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’میں کہوں گی انہیں ایسی دوا نہیں لینی چاہیے جسے سائنسدانوں نے منظور نہ کی ہو، بالخصوص ان کے اس عمر میں اور ان کے اس وزن کے ساتھ‘۔
انہوں نے کہا کہ ’میرے مطابق یہ کوئی اچھا خیال نہیں‘۔
سینیٹ میں اقلیت برادری کے قائد چک شمر نے ٹرمپ کے دوا لینے کے فیصلے کو ’لاپرواہی‘ قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’اس سے عوام کو جھوٹی امید ملے گی، عوام اصل طبی مشاورت سے گریز کریں گے اور ان کا نقصان ہوسکتا ہے، انہوں نے جو کیا وہ بہت خطرناک ہے‘۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے یہ ریمارکس ایسے روز ہیڈ لائنز کی زینت بنے جب کورونا وائرس سے امریکا میں ہلاکتوں کی تعداد 90 ہزار سے تجاوز کرگئی جو دنیا بھر کے کل تعداد کا ایک تہائی حصہ ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ریسٹورانٹس کی صنعت کے لیے منعقدہ اجلاس کے دوران کہا کہ ’آپ کو حیرت ہوگی سن کے کہ کتنے لوگ اسے لے رہے ہیں، بالخصوص فرنٹ لائن ورکرز، کئی لوگ اسے لے رہے ہیں، میں بھی اس کا استعمال کر رہا ہوں‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’میں ہائیڈرو اوکسی کلوروکوئن کا استعمال کر رہا ہوں، چند ہفتوں قبل میں نے اس کا استعمال شروع کیا تھا‘۔ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ کورونا وائرس سے لوگوں کے اییک چھوٹے سے گروہ کو خطرات ہیں۔
انہوں نے وائرس کے خطرے کے پیش نظر ماسک پہننے کی تجویز کو بھی مسترد کردیا تھا جبکہ ان کے اسٹاف کے زیادہ تر افراد عوام میں ماسک پہن کر سامنے آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

برطانیہ میں پندرہ جون سے دکانیں کھل جائیں گی

لندن: برطانوی حکومت نے ملک میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کردیا وزیراعظم بورس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے