سندھ حکومت کی وفاق سے کوئی ناراضگی نہیں ہے

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمیں وفاقی حکومت کے کچھ فیصلوں پر اعتراضات تھے

سپریم کورٹ نے ہی کہا کورونا کے خلاف ایک ہی پالیسی ہونی چاہئے، سندھ حکومت کی وفاق سےکوئی ناراضگی نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے 15جون تک 4676 اموات کا خدشہ ہے، دوسرا اندازہ ہے کہ 15جون تک کورونا سے2544 ہلاکتیں ہوسکتی ہیں جب کہ ایک اندازہ یہ بھی کہ کورونا سے 15 جون تک 3726اموات ہوں گی۔

مرادعلی شاہ نے کہا کہ شاپنگ مالز نہ کھولنے کا فیصلہ وفاقی حکومت نے ہی کیا تھا، شاپنگ مالز ابھی کھلےنہیں ہیں کھولنےکا کہا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمیں وفاقی حکومت کے کچھ فیصلوں پر اعتراضات تھے مگر وفاقی حکومت جو کچھ کہہ رہی ہے ہم وہی کر رہےہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کئی وفاقی رہائشی کالونیاں مسائل کا گڑھ بن گئی

کراچی میں کئی وفاقی رہائشی کالونیاں مسائل کا گڑھ بن گئی

کراچی: وفاقی وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے زیرانتظام کراچی میں کئی وفاقی رہائشی کالونیاں ہیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے