جن ممالک نےلاک ڈاؤن ختم کیا وہاں کورونا بڑھ گیا

کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما نیبل گبول نے کہا خدشہ ہے کہ جون کےوسط میں کوروناکیسزکی تعداد2لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔

نیبل گبول نے کہا ہے کہ پورا ہفتہ مارکیٹیں اور مالز کھولنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔

نبیل گبول نے کہا کہ پیپلزپارٹی سپریم کورٹ کےفیصلے کے خلاف اپیل دائر کرے گی، نظرثانی اپیل دائر کرنے کے بعد اپنامؤقف بھی پیش کریں گے۔

نبیل گبول نے کہا کہ نظرثانی اپیل دائر کرنا ہمارا قانون حق ہے، جن ممالک نےلاک ڈاؤن ختم کیا وہاں کورونا بڑھ گیا، خدشہ ہے کہ جون کےوسط میں کوروناکیسزکی تعداد2لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کورونا کیسز کی تعداد4 گنا زیادہ ہے میں بہت ساری فیملیز کو جانتاہوں جنہیں کورونا ہےلیکن وہ جانانہیں چاہتے، لوگوں کوکوروناکی پرواہ نہیں اور بازاروں میں بہت رش ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

مذہبی و سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اور وال چاکنگز ختم کرنا شروع

مذہبی و سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اور وال چاکنگز ختم کرنا شروع

کراچی: ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ویسٹ عاصم خان قائمخانی کا کہنا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے