دیامر بھاشا ڈیم ملکی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا: وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کے دیامربھاشا ڈیم کی تعمیرشروع کرنے کے اعلان نے دشمن کے تمام منصوبوں خاک میں ملادیا۔

دیامر بھاشا ڈیم کے خلاف دشمن کے تمام پروپیگنڈے ناکام ہوگئے، ڈیم سے سولہ ہزار پانچ سو افراد کو روزگار ملے گا چار ہزار پانچ سو میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی۔

دیامر بھاشا ڈیم پر چار دہائیوں بعد کام کا آغازہوگیا ، دیامر بھاشا ڈیم ملکی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

دیامربھاشاڈیم کی تعمیر سے بارہ لاکھ ایکڑ سے زائد زمین زیرکاشت آئے گی، جس میں سب سے زیادہ سندھ کی زمین پر کاشت کو ممکن بنایا جاسکے گا۔ بھاشا ڈیم کی تعمیر سے تربیلہ ڈیم کی معیاد میں پینتیس سال کا اضافہ ہوگا۔

اس کے علاوہ ملک کے کئی شہروں کوسیلاب سے بچایا جاسکے گا، چین بھی دیامربھاشا ڈیم کی تعمیر سے متعلق بھارتی اعتراضات کو مسترد کرچکا ہے۔

گزشتہ ہفتے واپڈا کی جانب سے دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کی تعمیر کے لیے کنٹریکٹ ایوارڈ کردیا گیا ہے ،
اسلام آباد میں دیامر بھاشا ڈیم کے کنٹریکٹ ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں واپڈا نے دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کی تعمیر کے لیے کنٹریکٹ پاورچائنا اور ایف ڈبلیو او پر مشتمل جوائنٹ ونچر کو ایوارڈ کردیا، کنٹریکٹ کی مالیت442 ارب روپے ہے جس میں ڈائی ورشن سسٹم، مین ڈیم، پُل اور پن بجلی گھر کی تعمیرات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف کے اے پی سی سے خطاب کو روکنے لیے قانونی طریقہ کار پر غور

نواز شریف کے اے پی سی سے خطاب کو روکنے لیے قانونی طریقہ کار پر غور

اسلام آباد: اب اس معاملے پر وفاقی حکومت بھی میدان میں آ گئی ہے اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے