سندھ میں کورونا وائرس کے باعث مزید 11 افراد جاں بحق ہو گئے

کراچی: سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 1 ہزار 352نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 40ہزار147ہو گئی۔

سندھ حکومت نے تصدیق کی ہے کہ کورونا وائرس کے باعث صوبے بھر میں 11 مزید افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 ہزار 600 سے تجاوز کر گئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ بھر میں 398 مریض کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے۔
پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ میں 11 مزید افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ کورونا وائرس کے باعث آئی سی یو کی طلب میں اضافہ ہوگیا ہے۔
ترجمان سندھ حکومت کے مطابق کورونا وائرس کے باعث سندھ میں 31 افراد وینٹی لیٹر پر ہیں جنہیں سانس لینے میں تکلیف کا سامنا ہے۔ وائرس کے باعث سندھ میں مزید اموات کا خدشہ ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں کورونا وائرس سے 40 ہزار 147افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 873ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں

لی مارکیٹ میں عوام کیلئے سہولیات سے لیس نئے بیت الخلا قائم

لی مارکیٹ میں عوام کیلئے سہولیات سے لیس نئے بیت الخلا قائم

کراچی: بیت الخلا دو خواتین کے لیے اور دو مردوں کے لیے پاکستان کے پہلے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے