چاند رات تک مکمل لاک ڈاؤن میں نرمی کی جائے

 کراچی:  تاجر اتحاد کا پیرسے 6 دن کے لیے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا مطالبہ

آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر نے سندھ حکومت سے کل سے افطار کے بعد رات 12 بجے تک کاروبار کھولنے کا مطالبہ کر دیا۔

پیر سے چاند رات تک افطار کے بعد رات 12 بجے تک کاروبار کی اجازت دی جائے

انہوں نے کہا کہ چاند رات تک افطار کے بعد رات12 بجے تک کاروبار کی اجازت دی جائے،اجازت نہ دی تو تاجر ازخود ایس او پی کے تحت افطار کے بعد دکانیں کھول دیں گے۔

عتیق میر کا کہنا تھا کہ حقوق کے لیے جیل جانا پڑا تو سب سے پہلے میں جاؤں گا،سیل شدہ مارکیٹوں کو فوری کاروبار کی مشروط اجازت دی جائے۔

کراچی چیمبر آف کامرس نے کل سے 6 دن کے لیے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پیر سے ہفتے تک 6 دن کے لیے مکمل نرمی کرنی ہی ہوگی۔

سراج تیلی کا کہنا تھا کہ کرونا کہیں جانے والا نہیں،یہ زندگی کا حصہ بن گیا ہے،ہم اپنے کاروبار ہمیشہ کے لیے بند نہیں کرسکتے،کرونا کی موجودگی میں کاروبار کے طریقے وضع کرنے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

مذہبی و سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اور وال چاکنگز ختم کرنا شروع

مذہبی و سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اور وال چاکنگز ختم کرنا شروع

کراچی: ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ویسٹ عاصم خان قائمخانی کا کہنا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے