بھارت میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد چین سے زیادہ ہوگئی

نئی دہلی: بھارتی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 2068 کیسز سامنے آئے ہیں

بھارت میں کووِڈ 19 کے مریضوں کی مجموعی تعداد 85,940 ہوچکی ہے۔ جو چین میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی اب تک کی تعداد یعنی 82,941 سے بھی زیادہ ہے۔

بھارت سے پچھلے ایک روز میں کورونا وائرس سے 2,068 متاثرین رپورٹ ہوئے ہیں لیکن بھارتی اداروں نے گزشتہ روز اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد کے بارے میں مکمل خاموشی اختیار کیے رکھی جو ایک تشویشناک امر ہے۔جبکہ مقبوضہ کشمیر میں بھی صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے جسے چھپایا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں اب تک کورونا وائرس سے 2,752 اموات ہوچکی ہیں جبکہ چین میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 4,633 ہے۔بھارت میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے جو انتہائی تشویش ناک بات ہے۔
کورونا وبا کے تناظر میں مودی سرکار خصوصی اجلاس میں سر جوڑ کر بیٹھے گی اور بھارت میں جاری لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے، اسی طرح جاری رکھنے، نرم کرنے یا ختم کرنے کے بارے میں کوئی فیصلہ کرنے کی کوشش کرے گی۔مگر ابھی تک اس حوالے سے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

برطانیہ میں پندرہ جون سے دکانیں کھل جائیں گی

لندن: برطانوی حکومت نے ملک میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کردیا وزیراعظم بورس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے