حدیقہ کیانی نے اپنی آواز میں سورۂ رحمٰن

حدیقہ کیانی نے اپنی آواز میں سورۂ رحمٰن کی تلاوت

پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنی آواز میں سورۂ رحمٰن کی خوبصورت تلاوت

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سورۂ رحمٰن کی اردو ترجمہ کے ساتھ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حدیقہ کیانی نے لکھا کہ وہ ہمیشہ سے اس سورۃ کی تلاوت کی خواہشمند تھیں۔
حدیقہ کیانی نے لکھا کہ تلاوت کی گئی سورۂ رحمٰن انہوں نے بچپن میں قاری صاحب کی سکھائی گئی قرأت سے پڑھنے کی کوشش کی ہے۔ ہمیں ہر وقت اللہ سے رابطہ رکھنے اور زندگی کے اصل مقصد کے حوالے سے سوچنے اور غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے۔
حدیقہ کیانی کا کہنا تھا کہ ہمیں ہمیشہ زندگی کے اصل مقصد سے آگاہ رہنا اور رب العزت کی دی گئی نعمتوں کا شکر ادا کرنا چاہیے۔
14 منٹ اور 12 سیکنڈ پر مشتمل حدیقہ کیانی کی آواز میں سورۂ رحمٰن کی آیت نمبر ایک سے 13 تک کی ویڈیو کو صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ نے اداکار پر سنگین الزامات عائد

اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ نے اداکار پر سنگین الزامات عائد

نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ کے وکیل نے بتایا کہ نوازاں الدین کو ای میل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے