پاکستان ریلوے کی تنظیم نو کیلئے چار ہائی لیول پروفیشنل مشیربھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا

پاکستان ریلوے کی تنظیم نو کیلئے چار ہائی لیول پروفیشنل مشیربھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پرپاکستان ریلوےکی تنظیم نو کا فیصلہ کرلیا گیا ، ریلوے حکام کا کہنا ہے اسٹرکچر تبدیلی کیلئے چار ہائی لیول پروفیشنل مشیربھرتی کیےجائیں گے

مشیرریلوے کی تنظیم نواور پالیسی سازی میں اہم کردار ادا کریں گے، مشیروں کی تقرری دو سال کے لیے کنٹریکٹ کی بنیاد کی جائے گی۔
حکام نے مزید کہا کہ پاکستان ریلوے کی جدید تقاضوں کے مطابق تنظیم نو کی جائےگی۔
رواں سال مارچ میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان ریلوےکی تنظیم نو سے متعلق اجلاس ہوا تھا، جس میں ریلوے خسارے میں کمی، مسافر کوچز کی تعداد میں اضافے سے متعلق بریفنگ دی گئی تھی۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی کے لیے ریلوے کی ترقی نہایت ضروری ہے، ریلوے کو منافع بخش اور فعال ادارہ بنایا جائے، ریلوے حادثات میں جانی نقصانات قابل تشویش ہیں۔
ریلویز کو فعال اور منافع بخش بنانے کے لیے تنظیم نو کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی تھی کہ تنظیم نو کے لیے مشیر اصلاحات کی مشاورت سے جامع پلان تشکیل دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف کے اے پی سی سے خطاب کو روکنے لیے قانونی طریقہ کار پر غور

نواز شریف کے اے پی سی سے خطاب کو روکنے لیے قانونی طریقہ کار پر غور

اسلام آباد: اب اس معاملے پر وفاقی حکومت بھی میدان میں آ گئی ہے اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے