آٹو انڈسٹری کو بھی کھولنے کیلیے گرین سگنل

آٹو انڈسٹری کو بھی کھولنے کیلیے گرین سگنل

کراچی: کار مینوفیکچررز کمپنیوں کے ساتھ ان کو پرزہ جات فراہم کرنے والی کمپنیوں اوروینڈرز نے بھی ایس اوپی پرعمل درآمد کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں

وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں نے جاپانی کاریں اور موٹرسائیکلیں بنانے والی کمپنی کے مالک کی خصوصی یقین دہانی پر پوری انڈسٹری کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، آٹو سیکٹر پیر 18 مئی سے پیداواری سرگرمیاں شروع کرنے کی تیاریاں کررہا ہے
سندھ حکومت نے ایس او پیزپرسختی سے عمل درآمد کی شرط عائد کی ہے جس پرکارانڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیت نے انڈسٹری کی جانب سے عمل درآمد کی یقین دہائی کرائی کے تاہم انڈسٹری کو خدشہ ہے کہ جاپانی کمپنیوں کے لیے کورونا سے بچاؤ کی تدابیر پر عمل کرنا آسان ہوگا لیکن انھیں پرزہ جات سپلائی کرنے والے چھوٹے یونٹس جنہیں وینڈرز کہا جاتا ہے ایس او پی پر عمل نہیں کرسکیں گے اور نتیجے میں انھیں حکومتی کارروائیوں کا سامنا ہوگا۔
پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ذرائع نے بتایا کہ ایسوسی ایشن نے تمام وینڈرزکو ہدایات جاری کردیں کہ پیر سے پیداواری سرگرمیاں شروع ہونے کی صورت میں تمام تر احتیاطی ترابیر اختیار کریں ۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں 100 ارب کی کرپشن بے نقاب ہوگئی

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں 100 ارب کی کرپشن بے نقاب ہوگئی

کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں 100 ارب کی کرپشن بے نقاب ہوگئی، سندھ لوکل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے