کراچی: وزیراعظم عمران خان نےمستعفی ہونے والے رکن قومی اسمبلی اور کراچی سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما نجیب ہارون کو ملاقات کے لیے بلا لیا
نجیب ہارون تحریک انصاف کے بانی اراکین میں شامل ہیں اور وہ کراچی سےقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 256 سے منتخب ہوئے تھے مگر انہوں نے 18اپریل کو قومی اسمبلی کی رکنیت سے اپنا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی اور عمران خان کو ارسال کر دیا تھا۔
انہوں نے اپنے استعفے میں لکھا کہ 20 ماہ سے ایم این اے ہونےکے باوجود نہ اپنے حلقے کے لیے کچھ نہ کر سکا اور نہ ہی شہر کراچی کے لیے۔
نجیب ہارون کی کل صدر مملکت عارف علوی سے بھی ملاقات ہوگی۔