صدر اشرف غنی نے افغان فوج کو طالبان پر جارحانہ حملے کرنے کی ہدایت

صدر اشرف غنی نے افغان فوج کو طالبان پر جارحانہ حملے کرنے کی ہدایت

کابل: طالبان نے کابل کے زچہ و بچہ اسپتال میں حملے میں ملوث ہونے کے کابل حکومت کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر افغان فوج نے جارحانہ حملے کیے تو بھرپور مقابلہ کیا جائے گا

افغان فوج کی جارحیت کے نتیجے میں ہم بھی اپنی عسکری کارروائیاں بڑھا سکتے ہیں۔ ہم نے کبھی حملوں میں خواتین اور بچوں کو نقصان نہیں پہنچایا۔
صدر اشرف غنی نے زچہ و بچہ اسپتال پر حملے کے بعد قوم سے اپنے خطاب میں واقعے کی ذمہ داری طالبان پر عائد کرتے ہوئے فوج کو دفاع کی پالیسی کو ترک کرکے طالبان پر جارحانہ حملے کرنے کی ہدایت کی تھی۔
ادھر افغانستان کے شہر گردیز میں ایک فوجی عدالت پر بارود سے بھرا ٹرک ٹکرا دیا گیا، زور دار دھماکے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جبکہ عدالت کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا، ترجمان طالبان ذبیح اللہ نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
منگل کے روز مسلح افراد نے کابل کے زچہ وبچہ اسپتال کے اندر گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں نرسوں، ماؤں اور نوزائیدہ بچوں سمیت 24 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

طالبان سے جنگ بندی افغان حکام نے سیکڑوں مزید طالبان قیدیوں کو رہا کردیا

طالبان سے جنگ بندی افغان حکام نے سیکڑوں مزید طالبان قیدیوں کو رہا کردیا

بگرام: کشیدگی میں یہ وقفہ تقریبا 19 سال کی جنگ میں دوسری مرتبہ سامنے آیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے