گھوٹکی میں 27 افسران کا بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سے رقم لینے کا انکشاف

گھوٹکی میں 27 افسران کا بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سے رقم لینے کا انکشاف

گھوٹکی: گھوٹکی میں 27 افسران کا بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سے رقم لینے کا انکشاف سامنے آیا، گریڈ17 سے20 تک کے افسران نے بیگمات کے نام پر رقم وصول کی، رقم لینے والوں میں تعلیم، صحت، ایگریکلچر، پاپوليشن کے افسران شامل ہیں

 بی آئی ایس پی سے رقم لینے والوں میں اکثر محکمہ تعلیم میں گریڈ 17کے ملازم اور گریڈ 17 سے 20 تک ہیڈ ماسٹر و افسران ہیں۔
یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ شکارپور کے محکمہ پاپولیشن کے افسر اور اوباڑو اسپتال کے سابق ایم ایس بھی رقم لینےوالوں میں شامل ہیں، بی آئی ایس پی سےسرکاری افسران نے 30لاکھ کی رقم وصول کی، وصولی کے لیےسرکاری ملازمین کو وفاقی ادارے کے نوٹس جاری کردیئے ہیں اور کہا ۔ملازمین نے رقم واپس نہیں کی تو ایکشن ہوگا۔
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سےفائدہ اٹھانے والے غیرمستحق افراد سے متعلق تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آئیں تھیں، جس میں بتایا گیا تھا فہرست سے نکالے جانے والوں میں اعلیٰ سرکاری افسران بھی شامل ہیں جبکہ صوبوں، وفاق کے افسران بھی بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھاتے رہے ہیں۔
ا گریڈ17 سے 21 کے 2543 سرکاری افسران کو فہرست سے نکالا گیا، متعدد اعلیٰ سرکاری افسران بیویوں کے نام پر پیسے وصول کرتے رہے، بلوچستان میں سب سے زیادہ سرکاری افسران بی آئی ایس پی سے مستفید ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا تیسراکورونا ٹیسٹ منفی آگیا ، وہ 17روز تک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے