حفاظتی اقدامات پرعمل نہ کیا تو دوبارہ سختی کی جاسکتی ہے

حفاظتی اقدامات پرعمل نہ کیا تو دوبارہ سختی کی جاسکتی ہے

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے ٹائیگرز فورس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام لاک ڈاؤن میں نرمی میں حفاظتی اقدامات پر عمل نہیں کررہی ، عوام نے حفاظتی اقدامات پرعمل نہ کیاتو دوبارہ سختی کی جاسکتی ہے

عوام کی زندگی آسان بنانےکیلئےہرممکن اقدامات کئےجارہےہیں ، عید کی تیاریں کریں مگر اپنے پیاروں کیلئے خطرہ پیدا نہ کریں۔
اسد عمر نے کہا کہ اسلام آباد میں فورس کے 14000 رضاکار ہیں ، ٹائیگرزفورس کو ضلعی انتظامیہ ذمہ داریاں دے گی، جس سے یوٹیلیٹی اسٹورزکی مانیٹرنگ، فوڈ سیفٹی اور مانیٹرنگ میں مدد ملے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ رضاکار ٹیسٹ، ٹریک اور قرنطینہ میں بھی انتظامیہ کے ساتھ کام کریں گے، ضرورت مند افراد کا ڈیٹا حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی، نوجوان قومی جذبے کے تحت ملک کی مدد کیلئے آئے، پاکستانی قوم مشکل وقت میں ہمیشہ متحد ہوتے ہیں۔
عثمان ڈار نے بڑی محنت سے ٹائیگرزفورس کو کھڑا کیا، ٹائیگرزفورس کی مدد ،تعاون کرناحکومت کی ذمہ داری ہے، وزیر اعظم کی ہدایت پر لاک ڈاؤن میں نرمی کی، حفاظتی تدابیر پر عمل کریں گے تو کورونا سے محفوظ رہیں گے، حفاظتی تدابیر پر عمل نہ کیا گیا تو بندشیں دوبارہ بڑھ سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جب تک سیاستدان جمہوریت نہیں لاتے جمہوریت کیسےآسکتی ہے

جب تک سیاستدان جمہوریت نہیں لاتے جمہوریت کیسےآسکتی ہے

اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے