انڈونیشیا میں عیسائی مشنری کا طیارہ جھیل میں گر کر تباہ

انڈونیشیا میں عیسائی مشنری کا طیارہ جھیل میں گر کر تباہ

جکارتا: انڈونیشیا میں عیسائی مشنری کے زیر استعمال مال بردار طیارے نے اجناس اور دیگر اشیائے ضروریہ لیکر پاپوآ سے ضلع مامد کے لیے سینتانی ایئرپورٹ سے پرواز بھری تھی

پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت کے لیے کنٹرول روم سے رابطہ کیا تھا تاہم فوراً ہی رابطہ منقطع ہوگیا جس کے بعد طیارے کی تلاش کا کام شروع کیا گیا۔
ریسکیو ٹیم کو طیارے کا ملبہ ایئرپورٹ کے نزدیک ایک جھیل سے مل گیا جس میں سے پائلٹ کی لاش نکال لی گئی ہے۔ 40 سالہ پائلٹ امریکی شہری ہے تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
طیارے میں کوئی مسافر موجود نہیں تھا لیکن کافی مقدار میں امدادی سامان موجود تھا۔ طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

ریاض: سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے