تعلیم کو غیر معینہ مدت تک کے لیے معطل نہیں کیا جاسکتا

تعلیم کو غیر معینہ مدت تک کے لیے معطل نہیں کیا جاسکتا

کراچی: پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر ایک یا دو مضمون میں طالب علم فیل ہوں گے تو اسکولز کو ان کا اس مخصوص مضمون کا امتحان لینے اور انہیں پاس کرنے کی اجازت ہوگی

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر ایک یا دو مضمون میں طالب علم فیل ہوں گے تو اسکولز کو ان کا اس مخصوص مضمون کا امتحان لینے اور انہیں پاس کرنے کی اجازت ہوگی
انہوں نے نشاندہی کی کہ بورڈ کے امتحانات کے حوالے سے قانون امتحان نہ دینے والے طالب علموں کو پروموٹ کرنے کی اجازت نہیں دیتا اور ایسا کرنے کے لیے قانون میں ترمیم کرنی پڑے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کام کے لیے کمیٹی قائم کرددی گئی ہے گو مسئلے کو دیکھے گی اور تجاویز وفاقی حکومت کو ارسال کرے گی۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کا پاکستان میں پہلا کیس سامنے آنے کے بعد سے ہماری زندگیاں تبدیل ہوگئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی کو نہیں معلوم کہ یہ بحران کب ختم ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم کو غیر معینہ مدت تک کے لیے معطل نہیں کیا جاسکتا اور اس لیے ضروری ہے کہ ایک متبادل نظام سامنے لایا جائے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ سرکاری اسکول اور کالجز میں آن لائن کلاسز دینے کی سہولت موجود نہیں ہے۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ صوبے میں استادوں کے پاس اتنی صلاحیت نہیں کہ وہ آن لائن کلاسز شروع کرسکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کام کے لیے چند دنوں میں ایک نظام متعارف کرائیں گے اور استادوں کو تربیت دیں گے کہ وہ اسکول آئیں اور وہاں سے گھروں میں موجود بچوں کو پڑھائیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سندھ کے دور دراز علاقوں تک آن لائن تعلیم کی سہولت پہنچانے کے لیے سیلولر کمپنیز سے رابطہ کیا ہے تاکہ تمام علاقوں تک سہولت میسر ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں

مذہبی و سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اور وال چاکنگز ختم کرنا شروع

مذہبی و سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اور وال چاکنگز ختم کرنا شروع

کراچی: ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ویسٹ عاصم خان قائمخانی کا کہنا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے