آصف زرداری نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی جس پر میں نے معذرت کرلی، عشرت العباد

کراچی: سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی جس پر میں نے معذرت کرلی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر عشرت العباد نے کہا کہ ایم کیو ایم کی بدنامی کی وجہ بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور لینڈ مافیا تھی اور اب وہی دہشت گرد پاک سرزمین پارٹی پر مسلط ہوگئے ہیں۔ عشرت العباد کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں اپوزیشن کا جو خلاء ہے وہ بہت بڑا المیہ ہے، اراکین اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار کی بجائے لندن کی طرف دیکھ رہے ہیں اور انتخابات وہی جیتے گا جس کو ایم کیو ایم لندن کی حمایت حاصل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کئی وفاقی رہائشی کالونیاں مسائل کا گڑھ بن گئی

کراچی میں کئی وفاقی رہائشی کالونیاں مسائل کا گڑھ بن گئی

کراچی: وفاقی وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے زیرانتظام کراچی میں کئی وفاقی رہائشی کالونیاں ہیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے