پشاور ہائیکورٹ کل سے 31 مئی تک بند رہے گی

پشاور ہائیکورٹ کل سے 31 مئی تک بند رہے گی

پشاور: رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کل سے 31 مئی تک بند رہے گی اس دوران عدالتیں، بارروم، ڈسنپسری اور دیگر دفاتر بھی بند رہیں گے

اعلامیہ کے مطابق 2سنگل بنچ ضمانت کی درخواستیں نمٹانے کے لیے کام کرتے رہے گے، پشاور ہائیکورٹ میں کرونا وائرس کے کیسز آنے کے بعد فیصلہ کیا گیا، متاثرہ ملازم کو دوبارہ کام پر آنے سے قبل رپورٹ پیش کرنی ہوگی۔
حالیہ دنوں پشاور ہائی کورٹ میں کروناوائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ترجمان ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ ایک ملازم میں کرونا کی تصدیق پر دیگر کے ٹیسٹ کرائے گئے، مزید ٹیسٹ کرانے پر7اہلکاروں میں وائرس کی تصدیق ہوئی، کروناوائرس کے شکار ملازمین نے خود کو قرنطنیہ کردیا ہے۔
پشاور ہائیکورٹ مینگورہ بنچ کے دیگر عملے کے ٹیسٹ بھی کیے جارہے ہیں۔
عالمی وبا سے ملک میں تقریباً تمام شعبوں کے ملازمین متاثر ہیں جن میں پولیس، صحافت اور عدالت بھی شامل ہیں، تمام متاثرین کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خیبرپختونخوا میں اب تعمیراتی شعبوں کو مزید مراعات دی جائیں گی

خیبرپختونخوا میں اب تعمیراتی شعبوں کو مزید مراعات دی جائیں گی

پشاور:خیبرپختونخوا میں اب تعمیراتی شعبوں کو مزید مراعات دی جائیں گی۔ جاری کردہ اعلامیہ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے