نیوساؤتھ ویلز‘ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا

نیوساؤتھ ویلز‘ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا

کینبرا: ڈاکٹروں نے ریاست میں ایک بھی کرونا کا نیا کیس سامنے نہ آنا ایک بڑی کامیابی قرار دیا جبکہ نیوساؤتھ ویلز میں کرونا وائرس کو شکست تصور کیا جارہا ہے

ریاست میں کروناوائرس کے پھیلاؤ کے بعد گزشتہ روز وہ واحد دن رہا جس روز وبا کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا، تاہم مہلک وائرس کے خطرات تاحال موجود ہیں حکومت نے احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور دیا ہے۔
اس اہم پیش رفت کے بعد ریاست میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کیا گیا ہے، ممکنہ طور پر جلد 10 افراد پر مشتمل مجمع کی اجازت مل جائے گی، کافی اور قہوہ خانے بھی کھل جائیں گے۔
البتہ حکام نے ان شہریوں پر زور دیا جنہوں نے اب تک کرونا ٹیسٹ نہیں کروایا، متعقلہ اداروں کو شبہ ہے کہ اب بھی ریاست میں کرونا مریض موجود ہیں جس کی تصدیق ٹیسٹ کے بعد ہی ممکن ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ وہ افراد جو کرونا متاثرین ہیں انہیں ہرممکن طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

ریاض: سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے