اسمبلی کے اجلاس میں سیاسی تقاریر وقت کا ضیاع ہے

اسمبلی کے اجلاس میں سیاسی تقاریر وقت کا ضیاع ہے

اسلام آباد: وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر تازہ پیغام میں لکھا کہ اسمبلی کے اجلاس میں سیاسی تقاریر وقت کا ضیاع ہے، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کو اس حوالے سے خط بھی لکھ چکا ہوں

یہ کام تو پریس کانفرنس کر کے بھی ہو سکتا تھا، ممبران کو اکٹھا کیا ہے تو پہلے ماہرین سے بریفنگ لیں کرونا ہے کیا؟ ایسے اجلاس کا کیا فائدہ جہاں ایک سیاسی تقریر اور دوسرا نشتر چلاتا ہے۔
اپنے ٹویٹ میں سوالیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ کرونا پھیل کیوں رہا ہے، ریسرچ کس اسٹیج پر ہے، دنیا کب تک علاج دریافت کر سکتی ہے؟ پانچ پاکستانی یونیورسٹیز نے کرونا کی ساخت پر اسٹڈی کی، ان کی ریسرچ کیا کہتی ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کو خط لکھ کر کہا کہ اسمبلی اجلاس میں محض سیاسی تقاریر وقت کا ضیاع ہے یہ کام تو پریس کانفرنس کر کے بھی ہو سکتا تھا، اگر ممبران کواکٹھا کیا ہے تو پہلے انھیں سائنٹسٹ اور وائرولوجی کے ماہرین سے کرونا پر بریفنگ دلوائیں کہ کرونا ہے کیا؟
فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کئی اراکین اور عملے کے ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد انھوں نے فیصلہ کیا کہ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ انھوں نے کہا پہلے دن سے میں ویڈیو لنک پر سیشن کا کہہ رہا ہوں، اپوزیشن کے دباؤ میں آ کر پارلیمانی کمیٹی نے غیر دانش مندانہ فیصلہ کیا اور ملکی سیاسی قیادت کو غیر ضروری خطرے میں ڈال دیا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم عمران خان نے ناحقئی سرنگ، شیخ زید روڈ کا افتتاح کردیا

وزیراعظم عمران خان نے ناحقئی سرنگ، شیخ زید روڈ کا افتتاح کردیا

مہمند: مہمند میں یہ منصوبے یواےای کے تعاون سے عوام کے لیے تحفہ ہیں اس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے