چین کی جانب سے میڈیکل آلات، فیس ماسک اور حفاظتی کٹس آج لاہور پہنچیں گی

چین کی جانب سے میڈیکل آلات، فیس ماسک اور حفاظتی کٹس آج لاہور پہنچیں گی

لاہور: کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں چین کی جانب سے امدادی سامان آنے کا سلسلہ جاری ہے، چین سےامدادی سامان لیکر پی آئی اے کا طیارہ آج لاہور پہنچے گا ، طیارے کی آمد پرلاہور ائیرپورٹ پرخصوصی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں

امدادی سامان میں میڈیکل آلات، حفاظتی کٹس، این95ماسک،دستانے اور حفاظتی لباس شامل ہیں ، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور کونسل جنرل آف چائینہ لاہور لانگ ڈنگ بن لاہور ائیرپورٹ پر امدادی سامان وصول کریں گے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے گیسٹس کی لسٹ لاہور ائیرپورٹ انتظامیہ کو بھیج دی گئی ہے، اس موقع پر چینی قونصل جنرل ڈنگ بن اوردیگرسفارتی عملہ بھی موجودہوگا جبکہ مشیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک، کمشنر لاہور سیف انجم، ڈی سی لاہور دانش افضال، ڈپٹی کونسل جنرل چینی قونصل لی پینگ، کونسل مسٹر لیو سمیت دیگر ہوں گے۔
گذشتہ روز نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( این ڈی ایم اے) کا کہنا تھا کہ چین سے ایک اور طیارہ 17ٹن طبی آلات اور حفاظتی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا ہے، سامان میں 24ایکسرے مشین، ان کے پارٹس اور ٹیسٹنگ کے لیے 3لاکھ71ہزار وی ٹی ایم شامل ہیں۔
این ڈی ایم اے کے مطابق مختلف اقسام کے تقریباً 10لاکھ ماسک بھی بیجنگ سے اسلام آباد لائے گئے، چین سے خریدے گئےسامان کی پاکستان منتقلی کا سلسلہ جاری ہے، اسلام آباد لائے گئے سامان کی یہ چھٹی کھیپ ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں

اداکارہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن پر تشدد کرنے والی خاتون سامنے آگئی

لاہور :آمنہ عثمان کا کہنا ہے کہ وہ لڑکی میری 13سالہ شادی کو خراب کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے