بحرین نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عائد پابندیوں میں جمعرات سے نرمی

بحرین نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عائد پابندیوں میں جمعرات سے نرمی

مناما: وزارت صحت کے حکام نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بحرین میں دکانیں اور صنعتی و کاروباری ادارے کھولے جائیں گے تاہم ریستوران بند رہیں گے

بحرین میں مارچ کے آخر میں غیر ضروری دکانیں اور کاروباری مراکز بند کر دیے گئے تھے اور غیر ملکی سیاحوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔
وزارت صحت کے حکام نے مزید کہا کہ جو دکانیں یا ادارے کھولے جا رہے ہیں ان کے ملازمین اور صارفین کے لیے لازمی ہے کہ وہ ماسک پہنیں اور سماجی فاصلے کی ہدایت پر عمل کریں۔
حکام کے مطابق سنیما گھر، اسپورٹس کے مراکز اور سیلون بدستور بند رہیں گے۔
بحرین میں اب تک کرونا وائرس سے 8 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ متاثرین کی کل تعداد 4 ہزار 941 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شناختی کارڈ پر باپ کے ساتھ ماں کا نام درج کرنے کے قانون پر دستخط

شناختی کارڈ پر باپ کے ساتھ ماں کا نام درج کرنے کے قانون پر دستخط

کابل: افغان صدر اشرف غنی نے بچے کے پیدائشی سرٹیفکیٹ سمیت شناختی کارڈ پر بھی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے