برطانوی ہائی کمشنرکو قوالی”تاجدارحرم ” بھا گئی

برطانوی ہائی کمشنرکو قوالی”تاجدارحرم ” بھا گئی

اسلام آباد :پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنرکرسچیئن ٹرنر نےعاطف اسلم کی آوازمیں زبان زدعام قوالی “تاجدارحرم” کو پسندیدہ قرار دیتے ہوئے تجاویز مانگی ہیں کہ مزید کیا سنا جائے

ٹوئٹر پربرطانوی ہائی کمشنر نے لکھا ” مجھے بتایا گیا کہ مجھے پاکستانی موسیقی کے بارے میں زیادہ جاننا چاہیے، ایک کولیگ نے انہیں رمضان المبارک میں پسندید عاطف اسلم کی قوالی “تاجدار حرم ” سننے کی تجویز دی جسے سن کرمیں لطف اندوز ہوا”۔
کرسچیئن ٹرنرنے اپنی ٹویٹ میں فالوورزسے کہاکہ بتایا جائے انہیں کیا سننا چاہیے،تجاویز کاخیرمقدم کیا جائے گا۔
اس کے جواب میں سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے نعتیہ و حمدیہ کلام سمیت اپنے پسندیدہ گانوں کے لنک شیئر کیے۔
برطانوی ہائی کمشنرکی اس ٹویٹ کو خود عاطف اسلم نے بھی ری ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں

اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ نے اداکار پر سنگین الزامات عائد

اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ نے اداکار پر سنگین الزامات عائد

نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ کے وکیل نے بتایا کہ نوازاں الدین کو ای میل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے