چاروں صوبوں کے عہدیداران شوگر اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کے سامنے پیش

چاروں صوبوں کے عہدیداران شوگر اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کے سامنے پیش

اسلام آباد: اسلم فاروق کے علاوہ شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا کے صدور بھی ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں موجود ہیں

کمیشن کےسربراہ واجد ضیاء اور ممبران گوہرنفیس، احمد کمال، بلال رسول، ماجد حسین اور بشیراللہ شوگر ملز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کے بیانات قلم بندکر رہے ہیں۔
ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے سبسڈی لینے،چینی کی درآمد اور قیمت میں اضافے سے متعلق سوالات کیے۔
عہدیداران سےٹیکس چرانے، بےنامی ٹرانزیکشن، غیر رجسٹرڈ ایجنٹس اور مڈل مین کے کردار کے بارے میں بھی پوچھا گیا۔
آل پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی شوگر کمیشن کے اراکین سے ملاقات دوپہر دو بجے تک جاری رہی۔
کمیشن نے کل زیرتحقیق شوگر ملز کے سی ای اوزکو بھی بلایا ہے۔
اس کے علاوہ کمیشن نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں شاہد خاقان عباسی اور خرم دستگیر خان کی کمیشن کے روبرو پیش ہونے کی درخواست بھی منظور کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نیپرا بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 62 پیسے اضافے کی منظوری

نیپرا بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 62 پیسے اضافے کی منظوری

اسلام آباد: نیپرا کے ایک ترجمان نے کہا کہ ریگولیٹر کے نئے نرخ وفاقی حکومت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے