پرچی پر آنے والے فرزند زرداری پھر پرچی لہرا کر کنفیوژن پھیلانے آگئے

پرچی پر آنے والے فرزند زرداری پھر پرچی لہرا کر کنفیوژن پھیلانے آگئے

اسلام آباد : انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کیا، انہوں نے کہا کہ مالی اختیارات صوبوں کے پاس ہونے کے باوجود ایک کروڑ بیس لاکھ خاندانوں کو 12 ہزار فی خاندان وفاق نے دیئے

صحت کی سہولیات،روزگار کے تحفظ، ملازمین کو نہ نکالنے والے کاروباروں کو سہولیات کل 1200 ارب کا پیکج دیا، پرچی پر آنے والے فرزند زرداری پھر پرچی لہرا کر کنفیوژن پھیلانے آگئے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا مزید کہنا تھا کہ اب جونیئر زرداری بتائے کہ راشن کی تقسیم کا پیسہ کدھر گیا؟ خدارا یہ فیک اکاؤنٹس کیلے نہیں بلکہ عوام کے لئے ہیں، سندھ کے صحت کا ساڑھے پانچ ارب اگر فیک اکاونٹس کی زینت نہ بنتا تو آج بہترین سہولیات ہوتیں۔ عوام سڑکوں پر احتجاج اور راشن کے پیسے کا حساب مانگ رہی ہے۔ صرف بیانات نہیں سہولیات دو۔
پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی سے متعلق کہا کہ عمران خان نے وزیراعظم بنتے ہی سڑکوں پر پڑے شہریوں کو ریاست کا مہمان بنایا، بیروزگاروں اور بیوہ خواتین کیلے احساس کفالت کا آغاز کیا۔
کرونا کی وبا پھیلی تو ترجیح پھر محنت کش طبقہ ٹھہرا۔ عمران خان کا “احساس” پاکستان کی تاریخ کا غربت کے خاتمے کا سب سے بڑا پروگرام بنا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم عمران خان نے ناحقئی سرنگ، شیخ زید روڈ کا افتتاح کردیا

وزیراعظم عمران خان نے ناحقئی سرنگ، شیخ زید روڈ کا افتتاح کردیا

مہمند: مہمند میں یہ منصوبے یواےای کے تعاون سے عوام کے لیے تحفہ ہیں اس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے