سعودی عرب میں گاڑیوں کی انشورنس میں بھی 2 ماہ کی توسیع کا فیصلہ

سعودی عرب میں گاڑیوں کی انشورنس میں بھی 2 ماہ کی توسیع کا فیصلہ

ریاض: سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں گاڑیوں کی انشورنس ختم ہونے کی صورت میں 2 ماہ کی توسیع کا فیصلہ کردیا گیا ہے، فیصلہ سعودی عریبین مانیٹری ایجنسی (ساما) نے کرونا وائرس کے اثرات سے نمٹنے اور نجی اداروں اور انشورنس کمپنیوں کی مدد کے لیے کیا ہے

ساما کے فیصلے کے تحت اگر کسی کی گاڑی کی انشورنس ختم ہورہی ہو تو اس میں 2 ماہ کی توسیع خود کار نظام کے تحت ہوجائے گی۔
ساما نے ہدایت دی ہے کہ جن شہریوں یا مقیم غیر ملکیوں نے 1 ماہ کی انشورنس 8 اپریل 2020 کو کروائی ہو ان کی انشورنس میں بھی 2 ماہ کا اضافہ کردیا جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انشورنس کی دفعہ 54 کے مطابق جو افراد انشورنس فیس قسطوں میں ادا کرتے ہیں اگر انہوں نے کرونا بحران کے دوران قسط ادا نہ کی ہو تو ایسی صورت میں انشورنس کمپنیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ انشورنس منسوخ نہ کریں۔
یہ ہدایت یہ بھی دی گئی ہے کہ انشورنس کمپنیاں انشورنس کی قسطوں کی رقم انشورنس کروانے والوں کے مطالبات کی رقم سے منہا کرلیں۔
ادارہ ٹریفک پولیس کی جانب سے کہا گیا تھا کہ مخصوص شہروں میں گاڑیوں کے ملکیتی کارڈز استمارے کی تجدید کے لیے فحص سرٹیفکیٹ درکار نہیں ہوگا۔
ادارہ ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کے استمارہ کی تجدید کے لیے موٹر وہیکل انشورنس ہونا لازمی ہے تاہم لوگوں کو جرمانے سے بچانے کے لیے فحص سرٹیفکیٹ کی شرط عارضی طور پر ختم کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ریاست جارجیا کے حراستی مراکز میں قید خواتین کے ’رحم مادر‘ نکالے جانے کا اسکینڈل

ریاست جارجیا کے حراستی مراکز میں قید خواتین کے ’رحم مادر‘ نکالے جانے کا اسکینڈل

امریکا: اسکینڈل اس وقت سامنے آیا جب ریاست جارجیا کی ارون کاؤنٹی کے ایک حراستی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے