گندم کے کھیتوں میں کٹائی کے دوران دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق

گندم کے کھیتوں میں کٹائی کے دوران دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق

شیخو پور:ہکھاریانوالہ فیصل آباد روڈ پر گندم کے کھیتوں میں کٹائی کے دوران دو گروپوں میں جھگڑا ہوا اور اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جب کہ 5 زخمی ہوگئے

واقعہ کے بعد ریسکیو 1122 شیخوپورہ اور بھکھی پولیس کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز 2 گروپوں میں بچوں کے جھگڑے پر میں تلخ کلامی ہوئی تھی جس پر آج ایک گروپ نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے تاہم علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
مقتولین کے لواحقین نے مخالف گروپ کے گھر کو بھی آگ لگا دی جس پر ریسکیو ٹیم نے قابو پالیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لے کر آر پی او سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم عمران خان تو کہتے ہیں ہر معاملے کی رپورٹ پبلک ہونی چاہیے

وزیراعظم عمران خان تو کہتے ہیں ہر معاملے کی رپورٹ پبلک ہونی چاہیے

لاہور: ہائیکورٹ میں پٹرول بحران اور قیمتوں میں اضافہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے