سینیٹ کا اجلاس 12مئی کو دن گیارہ بجے طلب

سینیٹ کا اجلاس 12مئی کو دن گیارہ بجے طلب

اسلام آباد: اپوزیشن کی ریکوزیشن پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پاکستانی پارلیمنٹ کے ایوان بالا کا اجلاس 12 مئی کی صبح طلب کیا ہے

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سینیٹ سیکرٹریٹ کا کم سے کم ممکنہ اسٹاف اجلاس کے دوران دفتر آئے گا۔
چیئرمین سینیٹ کا کہنا ہے کہ سینیٹ اجلاس کے انعقاد کے لیے غیرمعمولی اقدامات اٹھائے گئے ہیں، اجلاس ایسے موقع پر ہونے جا رہا ہے جب کورونا کے باعث مشکلات درپیش ہیں۔
صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ سینیٹ ہال کے اندر ایس او پیز کے تحت انتظامات کیے گئے ہیں، گیلریز میں بھی اراکین سینیٹ کے لیے نشستیں مختص کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ کوشش ہو گی سیشن 2 گھنٹے سے زیادہ نہ ہو، اجلاس ایک ہفتے پر محیط ہو گا، اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ کسی بھی جگہ اجتماع نہ ہونے پائے۔
سینیٹ میں قائد حزب اختلاف راجہ ظفر الحق کا کہنا ہے ضروری نہیں کہ تمام اراکین بیک وقت سینیٹ اجلاس میں شریک ہوں، پارلیمانی لیڈران اپنے پارٹی اراکین کی شرکت کے لیے لائحہ عمل مرتب کریں گے۔
اپوزیشن کی درخواست پر قومی اسمبلی کا اجلاس بھی پیر 11 مئی کو سہہ پہر 3 بجے طلب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نیپرا بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 62 پیسے اضافے کی منظوری

نیپرا بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 62 پیسے اضافے کی منظوری

اسلام آباد: نیپرا کے ایک ترجمان نے کہا کہ ریگولیٹر کے نئے نرخ وفاقی حکومت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے