سامان بردار ٹرين نے پٹری پر سوئے ہوئے مزدوروں کو کچل دیا

سامان بردار ٹرین نے پٹری پر سوئے ہوئے مزدوروں کو کچل دیا

نئی دہلی: ریاست مہاراشٹرا کے ضلع اورنگ آباد میں سامان بردار ٹرین پٹری پر سوئے ہوئے 46 مزدوروں پر چل دوڑی، حادثے میں 16 مزدور ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے

ہلاک اور زخمی ہونے والوں کا تعلق مدھیہ پردیش سے ہے جو مزدوری کے لیے مہاراشٹرا آئے تھے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد ورفت معطل ہیں اس لیے یہ مزدور چہل قدمی کے بعد پٹری پر ہی سو گئے تھے تاہم رات گئے ایک تیل بردار مال گاڑی نے سوئے ہوئے مزدوروں کو کچل دیا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 5 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
16 مزدروں کی لاشوں کو مدھیہ پردیش ان کے گاؤں منتقل کردیا گیا ہے، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مقامی انتظامیہ اور محکمہ ریلوے کو امدادی کاموں کو تیز تر کرنے اور زخمیوں کو فوری اور بہتر علاج فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ریاست جارجیا کے حراستی مراکز میں قید خواتین کے ’رحم مادر‘ نکالے جانے کا اسکینڈل

ریاست جارجیا کے حراستی مراکز میں قید خواتین کے ’رحم مادر‘ نکالے جانے کا اسکینڈل

امریکا: اسکینڈل اس وقت سامنے آیا جب ریاست جارجیا کی ارون کاؤنٹی کے ایک حراستی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے