وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد نہ کرنے پر 16 وزارتوں کو ریڈ لیٹر جاری

وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد نہ کرنے پر 16 وزارتوں کو ریڈ لیٹر جاری

اسلام آباد: وزیر اعظم آفس کی جانب سے کہا گیا کہ کابینہ نے متعلقہ وزارتوں سے متعلق 8 فیصلے کئے، وزارتوں نے کابینہ کے 5فیصلوں پر مقررہ وقت تک عمل نہیں کیا، 16 وزارتوں کو مزید 21دنوں کی مہلت دی گئی ہے

وزیر اعظم عمران خان نے 21دنوں میں رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے، وزیراعظم ڈلیوری یونٹ وفاقی کابینہ کو رپورٹ پیش کرےگا، ریڈ لیٹر پر عمل درآمد میں کوتاہی وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ میں شامل ہو گی۔
وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نےوزارتوں کی کارکردگی پررپورٹ بھی طلب کررکھی ہے، وزارتوں کوخالی آسامیوں کا ڈیٹا ایف پی ایس سی کو بھجوانا تھا، وزارتوں کوخالی آسامیوں کیلئے قوائد و ضوابط بنانے کا حکم دیا گیا تھا اور ملازمین کےسنیارٹی مسائل کو حل کرنے اور وزارتوں کو افسران کی ترقی کا معاملہ نمٹانے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

اسلام آباد: حکومت نے مساجد کیلئے ایس اوپیز کا از سرنو جائزہ لینے کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے