امتحانات ہونے یا نا ہونے کا فیصلہ محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی کرے گی

امتحانات ہونے یا نا ہونے کا فیصلہ محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی کرے گی

کراچی: حکومت کی جانب سے تمام بورڈز کے امتحانات کی منسوخی کے اعلان کے بعد وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ میں بورڈز کے امتحانات ہونے یا نا ہونے کا فیصلہ محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی کرے گی

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ جوبچے ایک یا دو پرچوں میں رہ گئے ہیں ان کا کیا ہوگا،جوبھی فیصلہ کریں گے اسٹرینگ کمیٹی کے اجلاس میں کریں گے، جوتین چار روز میں بلا رہے ہیں۔
صوبائی وزیر س وقت صوبہ میں یکم جون سے تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنا کا کوئی آپشن نظر نہیں آتا، صوبائی حکومت کے تمام فیصلوں کا مقصد صوبے میں لوگوں کی زندگی اور صحت کی حفاظت کرنا ہے تاہم ، تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے سے متعلق حتمی فیصلہ اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔
گذشتہ روز اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا اسکول اورتعلیمی ادارے15 جولائی تک بند رہیں گے، تمام بورڈزکےامتحانات منسوخ کردیےہیں،پروموشن ہوگی۔
شفقت محمود کا کہنا تھا کہ پروموشن گزشتہ سال کےنتائج کی بنیادپردی جائےگی جبکہ جامعات میں داخلےگیارہویں جماعت کےنتائج کی بنیادپردیےجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا تیسراکورونا ٹیسٹ منفی آگیا ، وہ 17روز تک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے