شبقدر میں ایف سی ٹریننگ سینٹر پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، 2 خودکش بمبار مارے گئے، 1 جوان شہید

چارسدہ:  خیبرپختونخواہ کے علاقے شبقدر میں ایف سی ٹریننگ سینٹر پردہشت گردوں کی جانب سے خودکش حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے 2خودکش بمباروں کو مار گرایاجبکہ ایک اہلکار شہید اور 2زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل شبقدرمیں مچنی کے علاقے عائشہ کور ونہ میں دہشتگردوں نے ایف سی کے ٹریننگ سینٹر کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جسے پسپا کر دیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 2خودکش حملہ آورمارے گئے۔اس دوران ایف سی کا ایک جوان شہید اور 2زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو شبقدرمنتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈی پی او سہیل خالدکے مطابق دہشت گردوں نے ٹریننگ سینٹر میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی فورسز نے بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے تحریب کاروں کے مکرو عزائم کو ناکام بنا دیا ۔ اس دوران دہشگردوں کےساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار شہیدجبکہ 2 زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلاول بھٹو سندھ پر توجہ دیں اور وہاں پر گڈ گورننس لائیں

بلاول بھٹو سندھ پر توجہ دیں اور وہاں پر گڈ گورننس لائیں

پشاور: محمود خان نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ہم پر انگلی اٹھانے کی بجائے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے