ملک میں لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے کونسے کاروبار اور شعبے کھولے جائیں

ملک میں لاک ڈاؤن میں نرمی کرتے ہوئے کونسے کاروبار اور شعبے کھولے جائیں

اسلام آباد: صوبوں نے بسیں، ٹرینیں اور اندرونِ ملک پروازیں چلانے کی مخالفت کی لیکن زیادہ تر نے وفاق کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کی حتمی منظوری پر تجارتی مراکز کھولنے پر اتفاق کیا

وزیراعظم آج قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی سربراہی کریں گے جس میں 9 مئی کو لاک ڈاؤن کی مدت ختم ہونے کے بعد مزید کاروبار اور شعبے کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او اسی) کے اجلاس کی سربراہی کرنے والے وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ اجلاس میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے مختلف طریقے زیر غور آئے جبکہ 2 روز قبل وفاقی کابینہ نے لاک ڈاؤن میں نرمی کی منظوری دی تھی۔
وفاقی حکومت نے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس اوپیز) تیار کر کے صوبوں کو بھجوادیے ہیں اور تقریباً تمام صوبوں نے ملکی پروازیں بحال کرنے، ٹرینوں اور پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی تجویز کی مخالفت کی۔
وفاق کے بنائے گئے ایس او پی میں دکانوں کو صبح سے شام 4 بجے اور رات 8 بجے سے 12 بچے تک کھولنے کی اجازت دی گئی تاہم حکومت سندھ نے تجویز دی کہ دکانیں رات گئے تک نہیں بلکہ شام 5 بجے تک کھولنے کی اجازت دی جائے۔
صوبائی وزیر سعید غنی نے بتایا کہ تقریباً تمام صوبوں نے بین الصوبائی اور شہروں کے درمیان نقل و حرکت کی مخالفت کی کیوں کہ انہیں خدشہ تھا کہ اس سے وائرس ایک علاقے سے دوسرے علاقے منتقل ہوگا۔
سعید غنی نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ صوبائی حکومت نے دکانوں کو رات 12 تک کھلا رکھنے کے ایس او پی کی مخالفت کی اور درخواست کی کہ شام 5 بجے تک دکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے۔
سندھ حکومت چاہتی ہے کہ قومی رابطہ کمیٹی میں لاک ڈاؤن سے متعلق فیصلے اتفاق رائے سے کیے جائیں اور تمام صوبوں میں یکساں طور پر نافذ کیے جائیں۔
پنجاب حکومت کی جانب سے وفاقی حکومت کے ایس او پیز پر کوئی اعتراض نہیں کیا گیا البتہ اس کی جانب سے ٹرانسپورٹ بسیں چلانے کی مخالفت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم عمران خان نے ناحقئی سرنگ، شیخ زید روڈ کا افتتاح کردیا

وزیراعظم عمران خان نے ناحقئی سرنگ، شیخ زید روڈ کا افتتاح کردیا

مہمند: مہمند میں یہ منصوبے یواےای کے تعاون سے عوام کے لیے تحفہ ہیں اس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے