شاہد آفریدی نے فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا

کراچی: سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد خان آفریدی نے سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا اور کہاہے کہ اظہر علی کو ون ڈے ٹیم سے فورا باہر کر دینا اچھا فیصلہ نہیں ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میچ فکسنگ سے متعلق پہلے بھی بتا چکا ہوں، اس معاملے پر تحقیقات جاری ہیں اس لیے اس پر کچھ کہنا مناسب نہیں ہوگاتاہم سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو کھیلوں کی طرف توجہ دینی چاہیے ، پاکستان آنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان میں سٹارز اور سپورٹس مین کا آنا خوش آئند ہے۔ غیر ملکی مہمان فٹبالر پاکستان کے دورے پر آ رہے ہیں میں ان کے ساتھ کرکٹ کھیلنا چاہوں گا۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ ٹیم ہارتی ہو تو فٹنس کا شور ہوتا ہے جبکہ جیتنے پر کچھ نہیں ہوتا، فٹنس کیمپ صرف ان فٹ کھلاڑیوں کیلئے لگانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اظہر علی کا فیصلہ بہت اچھا ہے ،انہیں کپتانی سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ خود کرنا چاہیے تھا۔

یہ بھی پڑھیں

معروف آل راؤنڈرعماد وسیم اورثانیہ اشفاق رشتہ ازدواج میں منسلک

معروف آل راؤنڈرعماد وسیم اورثانیہ اشفاق رشتہ ازدواج میں منسلک

اسلام آباد: ممتاز پاکستانی آل راؤنڈرعماد وسیم اوربرطانوی نژاد پاکستانی ثانیہ اشفاق رشتہ ازدواج میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے