پاکستان آنے والے فٹبالر رونالڈ ہینو کی ٹیم میں مزید 2 ناموں کا اضافہ

کراچی: پاکستان آنے والے معروف فٹبالر رونالڈہینو کی ٹیم میں انتظامیہ کی جانب سے مزید 2نام شامل کر دیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نیدرلینڈز کے سابق مڈ فیلڈر جارج بوٹنگ اور انگلینڈ کے سابق گول کیپر ڈیوڈ جیمز بھی رونالڈہینو کے ساتھ پاکستان آئیں گے۔برطانوی گول کیپر اپنے کیئریئر میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور لیورپول کی نمائندگی کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ 2 بار فیفا پلیئر آف دی ائیر کا ایوارڈ حاصل کرنے والے رونالڈینیو نے کہا تھا کہ وہ بہت جلد پاکستان آ رہے ہیں، انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستان کا پرچم تھام رکھا تھا اور یہ کہہ رہے تھے کہ ”پاکستان!!! میں آ رہا ہوں۔“

یہ بھی پڑھیں

اعظم خان کی نصف سنچری نے گلیڈی ایٹرز کو فتح دلادی

اعظم خان کی نصف سنچری نے گلیڈی ایٹرز کو فتح دلادی

کراچی: پی ایس ایل فائیو کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے