سلون، باربر شاپس بھی روزانہ مخصوص وقت تک کھولنے کا فیصلہ کر لیا

سلون، باربر شاپس بھی روزانہ مخصوص وقت تک کھولنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور: سلون،باربر شاپس کے لیے3 روزمیں ایس او پیز تیار کیے جائیں گے،سلون، باربر شاپس کے لیے پہلے ایس او پیز پر عملدرآمدکرنا ضروری ہوگا

صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت9 مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے جا رہی ہے۔
گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں 9 مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پائپ،اسٹیل،اسپیئر پارٹس اور مشینری، الیکٹرونکس کی دکانیں کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ ٹیکسٹائل انڈسٹری، کنسٹریکشن انڈسٹری اور گلاس مینوفیکچرز کی دکانیں بھی کھولی جائیں گی۔
اجلاس میں صوبے میں 15 رمضان سے کپڑے کی دکانیں 6 گھنٹے کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا، پارکس کو بھی کھولا جائے گا لیکن پارکس میں لگے جھولے بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اداکارہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن پر تشدد کرنے والی خاتون سامنے آگئی

لاہور :آمنہ عثمان کا کہنا ہے کہ وہ لڑکی میری 13سالہ شادی کو خراب کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے