اپریل 2019 کے مقابلے میں اپریل 2020 میں پٹرول کی کھپت 36 فی صد کم رہی

اپریل 2019 کے مقابلے میں اپریل 2020 میں پٹرول کی کھپت 36 فی صد کم رہی

کراچی: اپریل 2020 میں پٹرول کی کھپت 4 لاکھ 40 ہزار ٹن رہی، گزشتہ سال اپریل میں پٹرول کی کھپت 6 لاکھ 80 ہزار ٹن رہی تھی، اپریل 2019 میں ڈیزل کی کھپت میں بھی 16 فی صد کمی واقع ہوئی ہے

اپریل 2020 میں ڈیزل کی فروخت 5 لاکھ 50 ہزار ٹن رہی جب کہ اپریل 2019 میں ڈیزل کی فروخت 6 لاکھ 50 ہزار ٹن رہی تھی۔
اپریل 2020 میں پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی فروخت بھی 35 فی صد کم رہی، اپریل 2020 میں مجموعی فروخت 10 لاکھ 70 ہزار ٹن رہی، گزشتہ سال اپریل کی فروخت 16 لاکھ 50 ہزار ٹن رہی تھی۔
رواں مالی سال پہلے 10 ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 13 فی صد کمی آئی، اس دوران پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ایک کروڑ 33 لاکھ 50 ہزار ٹن رہی۔
حکومت کی جانب سے مئی کے لیے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 15 روپے کمی کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 81 روپے 58 پیسے ہو گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 27 روپے 15 پیسے کی کمی کی گئی جس کے بعد فی لیٹر قیمت 80 روپے 10 پیسے ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا تیسراکورونا ٹیسٹ منفی آگیا ، وہ 17روز تک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے