جون تک امریکا میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 2 لاکھ روزانہ تک تجاوز کرسکتی ہے

جون تک امریکا میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 2 لاکھ روزانہ تک تجاوز کرسکتی ہے

واشنگٹن: حاصل کردہ میمو میں یہ انتباہ بھی شامل ہے کہ یومیہ اموات کی موجودہ اوسط ایک ہزار 750 میں 70 فیصد اضافے کےبعد یکم جون تک اموات کی تعداد بھی 3 ہزار روزانہ تک پہنچ سکتی ہیں

ایک علیحدہ رپورٹ میں یونیورسٹی آف واشنگٹن کے انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ میٹرکس اینڈ ایویلوایشن نے تخمینہ لگایا ہے کہ اگست کے آغاز تک امریکا میں اموات کی تعداد ایک لاکھ 35 ہزار تک جا سکتی ہے جو گزشتہ تخمینے سے دگنی ہے۔
17 اپریل کو اسی انسٹیٹیوٹ نے امریکا میں 4 اگست تک 60 ہزار 308 اموات کا تخمینہ لگایا تھا لیکن ہلاکتوں کی تعداد ابھی سے 70 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔
امریکا کے مانیٹرنگ ادارے نے منگل کی دوپہر تک کورونا وائرس کے 12 لاکھ 25 ہزار کیسز ریکارڈ کیے تھے جبکہ اموات 71 ہزار 300 تک جا پہنچی ہیں۔
یہ سنگین پیش گوئیاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی معیشت کو کھولنے کی کوششوں اور ایک درجن ریاستوں کے گورنروں کی جانب سے 12 مئی سے کچھ کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے کے اعلان کو ماند کرتی ہیں۔
میڈیا کی جانب سے وائرس کے کیسز اور اموات میں اضافے پر توجہ رکھنے کے خوف سے امریکی صدر نے کہا تھا کہ وہ وائٹ ہاؤس کی کورونا وائرس ٹاسک فورس کو ایوانِ نمائندگان کے سامنے پیش نہیں ہونے دیں گے کیوں کہ اس میں ڈیموکریٹس کا غلبہ ہے ’ایوان ایک سیٹ اپ ہے، ایوان ٹرمپ سے نفرت کرنے والوں کا جمگٹھا ہے‘۔
وائٹ ہاؤس نے کانگریس کے لیے ایک میمو بھی جاری کیا تھا کہ وہ ٹاسک فورس کے اراکین بشمول2 ماہرین وبائیات ڈاکٹر اینتھونی فاسی اور ڈاکٹر ڈیبورہ برکس کو ایوان کی ذیلی کمیٹی کے سامنے جرح کے لیے پیش ہونے کی اجازت نہیں دیں گے
جس پر اسپیکر نینسی پلوسی نے وائٹ ہاؤس کے نئے چیف آف اسٹاف پر 2 ماہرین کو روکنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ’وہ جانتے ہیں کہ ہم بہت زیادہ سختی سے سچ پر اصرار کریں گے اور وہ شاید سچ سے خوفزدہ ہیں‘۔
میڈیا میں پیش کیے جانے والے امریکی حکومت کے اندازے فیڈرل ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی کے ذریعے تیار کیے گئے ہیں۔
جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ مئی کے اختتام تک روزانہ کی بنیاد پر کورونا کیسز کی شرح 2 لاکھ روزانہ تک جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے گئے وقت پر دو بار نہ جانے پر تیسری بار بکنگ دو ہفتے تک نہیں ملے گی

ریاض: سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے