عیدسے متعلق ایس او پی مرتب کرنے کی تجویز دے دی

عیدسے متعلق ایس او پی مرتب کرنے کی تجویز دے دی

اسلام آباد: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نیشنل کمانڈاینڈآپریشن اجلاس میں ویڈیولنک کے زریعے شرکت کی، اسلام آبادسےوفاقی وزیر اسد عمر و دیگر ممبران ویڈیولنک پر اجلاس میں شریک ہوئے

مراد علی شاہ نے کہا کہ جوبھی پالیسی بنائیں وفاق،صوبوں کےدرمیان اتفاق رائےسےبنائیں، لاک ڈاؤن میں مزید نرمی ہو تو اتفاق رائے سے ہونی چاہئے، لاک ڈاؤن کیساتھ عوام کو کورونا سے بچاؤ کی تجاویز بھی لازمی دی جائیں۔
لاک ڈاؤن میں بھی وائرس سےاموات،کیسزبڑھ رہےہیں، عید کیسے گزاری جائے اس پر بھی ایس اوپی مرتب کیا جائے۔
وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں لاک ڈاؤن میں نرمی اور تجارتی مراکز کھولنے سے متعلق تجاویز مرتب کرلی ہیں، منظوری کی صورت میں اطلاق اکتیس مئی تک ہوگا۔
این سی او سی نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کھولنے کی تجویز دی گئی. اور اسے ایس او پیز پر عملدرآمد سے مشروط کیا گیا، تعمیراتی صنعت کے لیے سہولتوں میں اضافے کی تجویز بھی سامنے آئی۔
اجلاس میں تجارتی مراکز کے اوقات کار صبح نو سے شام پانچ اور پھر رات آٹھ سے دس بجے کرنے کی تجویز بھی دی گئی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں لاک ڈاؤن میں نرمی سے متعلق حتمی فیصلہ آج کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کئی وفاقی رہائشی کالونیاں مسائل کا گڑھ بن گئی

کراچی میں کئی وفاقی رہائشی کالونیاں مسائل کا گڑھ بن گئی

کراچی: وفاقی وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے زیرانتظام کراچی میں کئی وفاقی رہائشی کالونیاں ہیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے