لاہور: کورونالاک ڈاؤن کی وجہ سےبھارت میں پھنسےپاکستانیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے 193 پاکستانی واہگہ بارڈرکے راستےواپس وطن پہنچناشروع ہوگئے
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہری رات امرتسرمیں گزارنے کے بعد واپس پہنچنا شروع ہوئے ، واپس آنیوالے پاکستانیوں کو 72گھنٹے قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔
پاکستانی مختلف بھارتی ریاستوں سے نجی گاڑیوں پرواہگہ پہنچے جبکہ متعددپاکستانی گزشتہ رات ہی اٹاری بارڈرپہنچ گئے تھے اور بی ایس ایف نے گزشتہ رات آنیوالے پاکستانیوں کو واپس بھیج دیاتھا۔
گذشتہ ماہ بھارت سے آنے والی 2 خواتین میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد اٹاری امیگریشن آفس میں ہنگامی حالات کا اعلان کردیا گیا تھا اور کاؤنٹرز پر موجود تمام افراد اور ان کے اہلخانہ کو فوری طورپر قرنطینہ سینٹرز منتقل کردیا تھا۔