بی آر ٹی منصوبہ عوام کے پیسہ سے بن رہا ہے

بی آر ٹی منصوبہ عوام کے پیسہ سے بن رہا ہے

اسلام آباد: خیبر پختون خوا حکومت کے وکیل نے کہا کہ منصوبہ کی تکمیل کی تاریخ 31 جولائی ہے، کورونا کی وجہ سے 25 دن کام روک گیا، کنٹریکٹر نے تا حال نئی تاریخ نہیں دی

جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ منصوبے پر ایک قدم آگے تو دو قدم پیچھے والی مثال صادق آتی ہے ، بی آر ٹی منصوبہ عوام کے پیسہ سے بن رہا ہے، صوبائی حکومت عوام کے پیسے کی محافظ ہے، پیسہ ضائع ہوجائے تو باز پرس تو ہوتی ہے، عوام کا پیسہ احتیاط سے خرچ ہونا چاہیے۔
عدالت عظمیٰ نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے منصوبہ پر درخواست گزار کے اعتراضات پر کے پی کے سے جواب طلب کرلیا اور کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔
پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس وقار احمد سیٹھ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو بی آر ٹی منصوبے کی انکوائری کا حکم دیا تھا جس پر خیبر پختون خوا حکومت نے سپریم کورٹ سے حکم امتناع حاصل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نیپرا بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 62 پیسے اضافے کی منظوری

نیپرا بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 62 پیسے اضافے کی منظوری

اسلام آباد: نیپرا کے ایک ترجمان نے کہا کہ ریگولیٹر کے نئے نرخ وفاقی حکومت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے