دنیا کی سپر پاور کورونا وائرس کے سامنے بے بس

دنیا کی سپر پاور کورونا وائرس کے سامنے بے بس

واشنگٹن: دنیا کی سپر پاور کورونا وائرس کے سامنے بے بس ہے ، امریکا میں کورونا وائر س 69 ہزارسے زیادہ افراد کی جانیں لے گیا جبکہ متاثرین کی تعداد 12 لاکھ بارہ ہزار سے تجاوز سے کرگئی

یویارک میں وائرس سے سب سے زیادہ لوگ متاثرہیں جہاں چوبیس ہزار افراد جان سے گئے، شکاگو میں ہلاکتیں ایک ہزار ہوگئیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہنا ملک میں بھرمیں ہلاکتیں ایک لاکھ ہوسکتی ہیں ۔
امریکا میں تحقیق دانوں نے خطرے کی گھنٹی بجادی، ماہرین کا کہنا لاک ڈاون میں نرمی کے باعث ملک میں یومیہ ہلاکتیں تین ہزار ہوسکتی ہیں۔
امریکی صدر نے کہا تھا امریکی سائنسدان اس سال کے آخر تک کورونا وائرس کے علاج سے متعلق ویکسین تیار کرلیں گے، اور مجھے خوشی ہوگی اگر کوئی ملک ویکسین کی تیاری میں امریکی ماہرین کوشکست دینے میں کامیاب ہوجائے۔
ویکسین تیار کرنے کے مراحل کے دوران انسانوں پر کیے جانے والے تجربات کے حوالے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جن پر ویکسین کا تجربہ کیا جاتا ہے وہ خود کو رضاکارانہ طور پر پیش کررہے ہیں اور وہ خطرات سے بھی آگاہ ہوتے ہیں۔
میئرنیویارک کا کہنا تھا ہم نے کبھی نہیں کہا کہ کورونا وائرس کے خطرے سے نکل آئےہیں، موسم گرم ہوتے ہی لوگ باہر نکلنے کی کوشش کریں گے، جو خطرناک ہوسکتا ہے جبکہ نیویارک کی انتظامیہ نے کورونا ٹیسٹنگ کٹس خود بنانے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ریاست جارجیا کے حراستی مراکز میں قید خواتین کے ’رحم مادر‘ نکالے جانے کا اسکینڈل

ریاست جارجیا کے حراستی مراکز میں قید خواتین کے ’رحم مادر‘ نکالے جانے کا اسکینڈل

امریکا: اسکینڈل اس وقت سامنے آیا جب ریاست جارجیا کی ارون کاؤنٹی کے ایک حراستی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے