پاک افغان سرحد کے قریبی علاقے شورکی میں ایک مسجد و امام بارگاہ میں دھماکا

پاک افغان سرحد کے قریبی علاقے شورکی میں ایک مسجد و امام بارگاہ میں دھماکا

 لوئر کرم: پولیس نے تصدیق کی کہ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والا شخص امام بارگاہ کی نگرانی پر مامور تھا اور اسے علاج کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم دھماکے کے نتیجے میں عمارت منہدم ہوگئی

مقامی پولیس کے ایک عہدیدار یعقوب خان نے بتایا کہ دھماکا صبح 4 بجے کے وقت ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا اور تحقیقات شروع کردیں۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس بارے میں ابھی تصدیق نہیں ہوسکی کہ دھماکا کس نوعیت کا تھا لیکن پولیس کو واقعے میں دھماکا خیز مواد نصب کرنے کا شبہ ہے۔
ادھر ضلع کرم سے رکن قومی اسمبلی ساجد طوری، انجمن حسینہ پاراچنار کے سیکریٹرری سردار حسین و دیگر افراد نے امام بارگاہ کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے پر مذمت کا اظہار کیا۔
ضلع کرم میں فورسز کی قربانیوں اور عمائدین کی کوششوں سے امن قائم ہوا ہے لیکن دہشت گرد اس قسم کوششوں سے امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔
حکومت سے مطالبہ کیا کہ امام بارگاہ کی فوری تعمیر اوراعلیٰ سطح پر تحقیقات کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

طور خم اور چمن بارڈر6 دن کیلیے مشروط کھولنے کا مطالبہ

طور خم اور چمن بارڈر6 دن کیلیے مشروط کھولنے کا مطالبہ

پشاور: پھل سبزیوں سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کے لیے ہفتے کے 3 دن کے بجائے6دن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے