عوام کے تعاون کے بغیر کورونا پر قابو پانا آسان نہیں

کراچی: مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے مجموعی کیسز میں 26 فیصد خواتین مریض ہیں

سندھ میں خواتین میں وائرس کی شرح بڑھ رہی ہے، احتیاط نہیں کر رہے ہیں اس وجہ سے وائرس گھروں تک پہنچا ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ میں حالیہ دنوں میں خواتین میں کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا، مجموعی کیسز میں 26 فیصد خواتین مریض ہیں، معصوم بچے بھی وائرس میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ 10 سال سے کم عمر کے 253 بچے کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ احتیاط نہ کرنے کی وجہ سے ہماری فیملی کے لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔ عوام کے تعاون کے بغیر کورونا پر قابو پانا آسان نہیں، پچھلے 2 ماہ میں سندھ کے عوام نے حکومت کا بہت ساتھ دیا۔ اعداد و شمار شیئر کرنے کا مقصد احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی فکر پیدا کرنا ہے۔

حکومت کو عوام کی پریشانیوں کا ادراک ہے، یہ پریشانیاں اور مشکلات کسی کی جان سے زیادہ نہیں ہیں۔ جلد معاشی مشکلات دور ہوں گی، کورونا کے خلاف جنگ جیتنا ہوگی

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا تیسراکورونا ٹیسٹ منفی آگیا ، وہ 17روز تک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے